بھارت: بیوی کے طلاق مانگنے پر ناراض شوہر نے سسرال بم بھیج دیا

بھارتی ناراض شوہر نے میکے جا کر طلاق مانگنے والی بیوی کے میکے پارسل میں بم رکھ کر بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر احمد آباد کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے صبح کے اوقات میں قریبی مکان میں زور دار دھماکے کی آواز سنی۔

ان کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر پہچنے پر معلوم ہوا کہ ایک شخص نے پارسل میں بم رکھ کر اپنے سسرال بھیجا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب ڈیلیوری مین کریت سُکھاڈیا نامی خاتون کو پارسل دے رہا تھا، کہ اسی دوران پارسل پھٹ گیا اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ 44 سالہ روپن باروٹ نامی شخص نے میکے جا کر 10 ماہ قبل طلاق کی درخواست کرنے والی بیوی سے ناراض ہو کر انتہائی سخت قدم اُٹھایا اور سسرالیوں کو سبق سکھانے کے لیے مبینہ طور پر انٹرنیٹ پر بم اور دیسی ساختہ پستول بنانا سیکھا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص نے اپنی بیوی کے بھائی بلدیو سُکھاڈیا کو نشانہ بنایا تھا، اس حملے میں وہ لمحہ بھر کے لیے اندھا ہو گیا تھا تاہم وہ محفوظ رہا جبکہ کریٹ اور ڈیلیوری مین زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ روپن باروٹ کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کو بلدیو سُکھاڈیا طلاق کے لیے اکسا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق روپن باروٹ اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں نامزد رہ چکا ہے۔

پولیس نے مشتبہ شخص کے گھر پر چھاپہ مارا تو بم اور دیسی ساختہ بندوقیں بنانے کی ایک منی فیکٹری برآمد ہوئی۔

پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں