لاہور: پاکستانی معروف اینکر ریحام خان نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر دلہن کے روپ میں شاندار فوٹو شوٹ کروا کر سوشل میڈیا پر ایک نیا ہلچل مچا دی۔
ریحام خان اور ان کے شوہر مرزا بلال اس وقت اپنی شادی کی سالگرہ کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔ اس خاص موقع پر ریحام خان نے دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ کرایا جس میں ان کے شوہر مرزا بلال بھی ان کے ساتھ میچنگ لباس میں شریک تھے۔ اس فوٹو شوٹ نے ان کے رشتہ کی محبت اور ہم آہنگی کو خوبصورتی سے اجاگر کیا۔
ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اس یادگار لمحے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، “ہم اپنی زندگی کے اس حسین سفر کو وقت کے ساتھ خوشی اور محبت کے ساتھ جشن مناتے ہیں۔”
ریحام خان کے مداح اس دلکش فوٹو شوٹ کی بے حد تعریف کر رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔