تازہ ترین خبریں

اس کیٹا گری میں 1630 خبریں موجود ہیں

وزارت دفاع نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس کا ریکارڈ آئینی بنچ میں پیش کردیا

اسلام آباد: وزارت دفاع نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس کا ریکارڈ آئینی بنچ میں پیش کردیا۔سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں…

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی۔چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف پنجاب عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروائی۔ درخواست کے متن…

نواز اور مریم کا ذکر کئے بغیر آج بھی کچھ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کئے بغیر آج بھی کچھ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے۔بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ این…

سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف اٹھانے والے ایڈیشنل ججز میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم…

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچی امریکی خاتون کا واپس جانے سے انکار

کراچی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتا ہو کر کراچی پہنچنے والی خاتون نے امریکا واپس جانے سے انکار کر دیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی، امریکی خاتون…

190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات عائد کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے اپیلیں واپس…

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بنچ بھیجنے کی استدعا پھر مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بنچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کر دی۔عدالت عالیہ کے جسٹس انعام امین منہاس نے…

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے سدباب کیلئے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کے لئے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمرشل اور رہائشی…

حکومت نہیں چاہتی مذاکرات ہوں اور کوئی حل نکلے: بیرسٹر گوہر علی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ مذاکرات ہوں اور کوئی حل نکلے۔اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا…

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کی…