بنتِ مریم:
قدیم دکھائی دینے والے زیورات کا فیشن کبھی ماند نہیں پڑتا۔ روایت پرست خواتین تو اس طرح کے زیور پسند کرتی ہی ہیں لیکن جدت پسند
خواتین بھی جدید انداز میں اس قدیم زیبائش کو ذوق رکھتی ہیں۔کالج یا یونیورسٹی جانے والی لڑکیاں جو ماڈرن یاویسٹرن لک کو منفرد بنانے کے لیے کچھ قدیم اور منفرد لوازمات تلاش کرتی ہیں۔ایسے میں انٹیک جیولری بہترین آپشن ہے مگرچونکہ وہ زیادہ تر بھاری بھر کم ہوتی ہے تو ٹین ایجر لڑکیوں کے لیے موزوں معلوم نہیں ہوتی۔لیکن ٹھہرئیے! اس کا ایک حل ہمیں آکسیڈائزڈ جیولری کی شکل میں مل سکتا ہے،خاص طور پر آکسیڈائزڈ کنکن ،بریسلٹ یا چوڑیاں ہر عمر کی خواتین کے لیےدیدہ زیب انتخاب ہے۔
لباس کسی بھی طرز کا ہو، اسےور اسٹائل بنانے کے لیے آکسیڈائزڈ بریسلٹ یا کنگن پہنے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو اس کے ساتھ آکسیڈائزڈ چوڑیاں بھی جوڑ سکتی ہیں۔ آپ اسے ساڑھی، سوٹ، ویسٹرن لباس،فراک کے ساتھ کیری کر سکتی ہیں ۔ان میں بھاری بھر کم کڑے سے لے کر نازک چوڑیوں اور بریسلٹ تک کی وسیع ورائٹی باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔قیمت کا تعین بھی جیولری کی کوالٹی اور ڈیزائن کے مطابق ہوتا ہے ۔اپنے بجٹ کے مطابق آپ بھی اس زیور کو آزما سکتی ہیں۔
