استبول: کارگو طیارے سے گوریلا کے بچے کو ریسکیو کرلیا گیا

ترکش ایئرلائن کی پرواز سے گوریلا کے بچے کو ریسکیو کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نائجیریا سے تھائی لینڈ جانیوالی ترک ایئرلائن کی پرواز کے کارگو کے ڈبے سے گزشتہ مہینے 5 ماہ کا گوریلا ملا تھا، جسے بحفاظت استنبول کے چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ وہ افسران سے مل کر اسے واپس جنگل میں بھیجنے کیلئے غور کررہے ہیں۔

استنبول نیچر کنزرویشن اور نیشنل پارکس کے علاقائی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش اور ترجیح یہی ہے کہ یہ ننھا گوریلا اپنی زندگی اپنے وطن میں جاری رکھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ اس کے لیے ایسی جگہ مہیا کی جائے جو مکمل طور پر محفوظ ہو، اس گوریلے کو برآمد کیے جانے کے بعد ان چند ہفتوں میں اس کا وزن بڑھا ہے اور وہ مکمل صحتیابی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ گوریلا وسطی افریقہ کے جنگلات اور پہاڑوں میں پایا جاتا ہے، جس کی نسل خطرے سے دو چار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں