اسٹیو اسمتھ کے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

اسٹیو اسمتھ نے یہ سنگِ میل آج سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا رن بنا کر عبور کیا، ساتھ ہی انہوں نے آج سنچری بھی اسکور کی۔

انہوں نے ٹیسٹ کی 205 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے۔

اسٹیو اسمتھ 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں