اجزاء
1 چکن 1/2 کلو (بون لیس کیوب کاٹ لیں)
2 لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
3 ثابت لال مرچیں 6 عدد
4 سیاہ مرچیں (کٹی ہوئی) 1/4 چائے کا چمچہ
5 چینی 1/2 چائے کا چمچہ
6 مایونیز 1/2 کپ
7 پیپریکا پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
8 لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچے
9 لہسن کے جوے 4 عدد
10 کارن فلور 1 کھانے کا چمچہ
11 نمک حسب ذائقہ
12 تیل 3 کھانے کے چمچے
تیار کرنے کی ترکیب
1کڑاہی میں تیل گرم کر کے چکن اور لہسن پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔
2اس میں ثابت لال مرچیں اور ثابت لہسن کے جوے ڈال کر فرائی کریں۔
3ہلکا سا فرائی ہو جائے تو نمک‘ کٹی ہوئی سیاہ مرچیں‘ چینی‘ پیپریکا پاؤڈر‘ مایونیز اور 1 کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
4گوشت گل جائے تو کارن فلور 1/2 کپ پانی میں گھول کر ڈالیں، لیموں کا رس شامل کر کے پکائیں۔
5گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں۔6سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں۔