قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب اللہ کی طرف سے مدد آتی ہے تو ریکارڈ بنتے ہیں ،ہم نے پلاننگ ٹی ٹونٹی جیسی کی تھی،18 اوورز تک اسکرین نہیں دیکھی ۔ قسمت شاید بابر اعظم کا ابھی ساتھ نہیں دے رہی امید ہے وہ کم بیک کریں گے ۔
کپتان محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کلاسک کی اننگ میچ کو 350 تک لے گئی،اسٹارٹ ہمیں بہت اچھا ملا تھا ،3 وکٹیں گریں تو سب چیزیں لیول میں آگئیں ،18 اوور تک اسکرین نہیں دیکھی پانچ پانچ اوور کی پلاننگ کی تھی، ایک بار اس دوران بھی پریشر میں آئے ،مگر بعد میں رزلٹ ہمارے حق میں آیا یہ اچھا ہوا،بالنگ کے حوالے سے سوچ بچار بالکل ٹھیک ہے اس پر ہم نے بات کی ،ہمیں بالنگ میں امپرومنٹ لانی پڑے گی،بابر اعظم نے ماضی میں اتنا اسکور کیا ہے کہ ہماری ہر میچ میں توقعات ہیں ،وہ بطور پلئیر پاکستانی کرکٹ کو سرو کررہا ہے، بابر برانڈ بن چکا ہے وہ پریشر لے بھی رہا ہے، قسمت شاید بابر اعظم کا ابھی ساتھ نہیں دے رہی امید ہے وہ کم بیک کریں گے۔
بابر اعظم نئی بال اور کنڈیشنز کو سمجھ کر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ ہماری کرکٹ آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ایک ہی جیسی ہے، ہمارا ہر شعبے میں پروگرام ان پریڈ کٹیبل ( غیر متوقع)ہی چل رہا ہے ،ہمارے پاس آپشن ہیں کہ اوپننگ بیٹرز کون ہوں،صائم کی صورت پورا پیکج پاکستانی ٹیم کا نقصان ہوا ہے ،صائم ایوب فیلڈر بھی اچھا تھا، 8/10 اوورز بھی کرتا تھا۔