امریش پوری یامائیکل جیکسن؟صنم سعیدکے نئے فوٹو شوٹ پر دلچسپ تبصرے

معروف ماڈل و اداکارہ صنم سعید کا سوشل میڈیا پرنیا فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔ صنم سعید کی جانب سے شیئر کی گئی نئی پوسٹس کے وائرل ہونے کی بڑی وجہ صنم سعید کا منفرد ہیئر اسٹائل اور لباس ہے۔
صنم سعید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
کچھ صارفین اداکارہ کو معروف بھارتی ولن امریش پوری سے مشابہ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نئی تصاویر میں ہوبہو امریکی آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن لگ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں