انار گوشت بنانے کی ترکیب

اجزاء
1 مٹن (بغیر ہڈی) 1/2 کلو

2 انار سرخ 2 عدد (جوس نکال لیں)

3 پیاز (باریک کٹی ہوئی) 2 عدد

4 دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

5 ادرک‘ لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ

6 نمک حسب ذائقہ

7 لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

8 ثابت گرم مصالحہ 1 کھانے کا چمچہ

9 جائفل جاوتری (پسی ہوئی) 1/2 چائے کا چمچہ

10 ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ

11 دہی 1/2 کپ

12 ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) 3 عدد

13 بادام (اُبال کر چھیل لیں) 10 عدد

14 تیل 1/2 کپ

تیار کرنے کی ترکیب

1سب سے پہلے گوشت کو انار کے جوس میں ڈال کر 3 گھنٹے رکھ دیں۔

2دیگچی میں تیل گرم کریں اور بادام تل کر نکال لیں اور اُسی تیل میں ثابت گرم مصالحہ اور پیاز ڈال دیں۔

3جب پیاز گولڈن ہو جائے تو گوشت جوس میں سے نکال کر ڈال دیں اور فرائی کریں۔

4جب گوشت کی رنگت براؤن ہو جائے تو نمک‘ لال مرچ‘ ہری مرچ‘ ادرک لہسن‘ دھنیا پاؤڈر‘ جائفل جاوتری اور ہلدی ڈال کر تھوڑا بھونیں اور ایک کپ پانی ڈال کر گوشت کو گلا لیں۔

5جب گوشت گل جائے تو دہی ڈال دیں اور بھونیں جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں۔

6سرونگ ڈش میں نکال کر تلے ہوئے بادام سے گارنش کر کے سرو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں