بابا صدیقی کو سلمان خان سے دوستی کی وجہ سے قتل کیا، بشنوئی گروپ کا دعویٰ

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ممبئی کے علاقے باندہ میں بابا صدیقی کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کیا تھا، جس کے بعد سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر رکنے اور سیلفیاں لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ لارنس بشنوئی گروپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بابا صدیقی کو سلمان خان سے دوستی کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔

سلمان خان کو قتل کی دھمکیوں کے پیش نظر پہلے ہی Y+ سیکیورٹی فراہم کی جاچکی ہے، اور اب بابا صدیقی کے قتل کے بعد ان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان ان شخصیات میں شامل تھے جو بابا صدیقی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے لیلاوتی اسپتال پہنچے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں