اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک برطانیہ تعلقات عالمی امن اور سلامتی کے مشترکہ مقاصد سے جڑے ہوئے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد دونوں ممالک کے درمیان ایک پُل کا کام کرتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان قائم فورمز کے ذریعے دفاعی تعاون میں ٹھوس پیش رفت ہوگی۔
ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع اور برطانوی ہائی کمشنر دونوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں جانب سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔