اجزا:
قیمہ(چکن،مٹن یا بیف) ایک کلو
آئل حسب ضرورت
پیاز( پسی ہوئی ) آدھا کپ
ٹماٹر 3 عدد
ہری مرچیں 6عدد
لہسن، ادرک پیسٹ 2 چائے کے چمچ
دہی ( پھینٹا ہوا) آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 1 چائےکا چمچ
گرم مسالا(پِسا ہوا) 1 چائےکا چمچ
ہرا دھنیا ،ادرک اور کٹی ہری مرچیں گارنش کے لیے
ترکیب:
توے پر تیل اچھی طرح گرم کرکےقیمہ بھون لیں۔پھر اس میںپیاز، ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کراچھی طرح مکس کر کے ہلکی آنچ پر اتنا بھونیں کہ پانی خشک ہوجائے۔ اب ٹماٹر، ہری مرچیں، دہی، نمک اورسُرخ مرچ ڈال کردھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ آخر میں گرم مسالاچھڑک کر دَم لگا دیں۔دھنیے ،ادرک اور ہری مرچوں سے گارنش کر کے تندوری روٹی کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔