غزہ: جنگ بندی معاہدے پر فلسطین اور اسرائیل میں جشن منایا گیا۔غزہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، آزادی کے نعرے لگائے، غزہ کے تباہ حال علاقےخان یونس میں خوشی کی لہردوڑگئی، معاہدے کی خبر سن کر فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔فلسطینی شہریوں نے کہاکہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، آزادی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
اسرائیل میں بھی یرغمالیوں کےعزیزو اقارب خوشی سے نہال ہوگئے، انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔