حارث رؤف کا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا،ارشدیب سنگھ قریب ترین پہنچ گئے

بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ کے پاس قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے ٹی20 ریکارڈ کو توڑنے کے دہانے پر پہنچ گئے۔

ارشدیپ سنگھ اگر آج انگلینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں 3 وکٹیں لیتے ہیں تو وہ ٹی20 فارمیٹ سب سے کم میچز میں 100 وکٹیں لینے والے باؤلر بن جائیں گے۔فی الحال انہوں نے 61 ٹی20 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، اگر وہ 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو حارث رؤف کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر نے محض 71 ٹی20 میچز میں اپنی 100 ویں وکٹیں حاصل کی تھیں۔پہلے ٹی20 میچ میں ارشدیپ سنگھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں تھی، جس کے بعد وہ یوزویندر چہل کے 96 وکٹوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئے تھے، جنہوں نے یہ کارنامہ 80 میچز میں بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں