حکومت اور اپوزیشن کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان گفت و شنید کا پلیٹ فارم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہےہیں، ر قومی اسمبلی نے حکومت اور تحریک انصاف کو پلیٹ فارم دیا، ملکی میں سیاستی استحکام کیلئے مذاکرات واحد حل ہیں، دوسرا آپشن کوئی بھی نہیں۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سینٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے۔دوسری جانب ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے، میڈیا کرکٹ لیگ کےانعقاد سےصحت مند سرگرمیوں کوفروغ ملےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں