دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

کراچی: کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ سٹیشن کی پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ سٹیشن میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیا ہے، کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو پانی کے سپلائی ہر صورت بحال ہونی چاہیے، کے الیکٹرک کو پانی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے اور فوری نمٹنے کے اقدامات بھی کئے جائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں کے الیکٹرک کے گرڈ سٹیشنز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں