کراچی،سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4ہزار روپے بڑھ کر 3لاکھ 3ہزار روپے ہے،جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ3429روپے اضافے سے 2لاکھ 59ہزار773روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ42ڈالر اضافے سے 2903ڈالر فی اونس ہے۔
