سونو نگم کنسرٹ میں غصہ ہوگئے، مداحوں کو شو چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا

بھارتی گلوکار سونو نگم کنسرٹ کے دوران مداحوں پر غصہ ہوگئے اور انہیں شو چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو نگم کولکتہ کنسرٹ کے دوران غصے میں آگئے، شور مچانے والوں کو پروگرام سے جانے کا کہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سونو نگم کے رویے اور کولکتہ کنسرٹ میں بدانتظامی پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا، کئی نے گلوکار کے رویے کی حمایت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سونو نگم ایونٹ میں پرفارمنس دے رہے تھے کہ اس دوران غیر متوقع صورتحال سامنے آئی، جس کے بعد انہیں ہی شرکاء کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرنی پڑی، وہ بعض پر ناراض بھی ہوگئے۔

دوران پروگرام صورتحال اُس وقت خراب ہوئی، جب کچھ حاضری اُن کی پرفارمنس کے دوران کھڑے ہوگئے تو انہوں نے انہیں بیٹھنے کا کہا۔

سونو نگم نے کہا کہ اگر تمہیں کھڑے ہونے کا شوق ہے الیکشن میں کھڑے ہوجاؤ، برائے مہربانی بیٹھ جاؤ، جلد کرو، آپ کو پتا ہے کہ وقت بہت ضائع ہوگیا ہے، پروگرام کا اختتام آنے والا ہے، بیٹھ جاؤ یا پھر جگہ خالی کردو۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ معاملہ انتظامیہ کےلیے شرمناک رہا، جو سونو سر کو خود ہی صورتحال سنبھالنی پڑگئی۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ معاملہ بہت افسوسناک ہے، شو کی انتظامیہ خراب تھی۔

ایک اور صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعے کا عینی شاہد ہوں، سونو نگم بالکل بھی غصہ نہیں تھے وہ صرف سامعین کو ذمے داری کے ساتھ بیٹھنے کا کہہ رہے تھے جبکہ کولکتہ پولیس بے حس کھڑی تماشہ دیکھ رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں