کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے،100 انڈیکس آج بھی ایک لاکھ سے تجاوز کر گیا۔سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آخری روز صبح سویرے ہی تیزی دیکھنے میں آئی، سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 363 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 446 پوائنٹس پر پہنچ گیا، کاروبار کے دوران ایک وقت میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 653 پوائنٹس پر بھی گیا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 813 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 28 ارب 55 کروڑ 70 لاکھ 44 ہزار 917 روپے مالیت کے 55 کروڑ 59 لاکھ 37 ہزار 638 شیئرز کا لین دین ہوا۔