راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 14 دسمبر 2024 سے کئے گئے مختلف آپریشنز کے دوران 22 خوارج ہلاک، 18 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے ضلع تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے تک خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیاں جاری رہیں گی، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔