پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، علی امین گنڈاپور کے وکلاء اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت سے مذاکراتی میٹنگ کیلئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد گئے ہیں، وہ پیش نہیں ہو سکتے، اس لئے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی 3 ہفتوں تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔عدالت نے درخواست گزار کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔