لائیو سٹاک سیکٹر میں انقلاب، برازیلین ماہرین کے زیر نگرانی جدید تربیتی پروگرام کا آغاز

اسلام آباد: پاکستان لائیو سٹاک سیکٹر میں انقلاب لانے کیلئے برازیلین ماہرین کے زیر نگرانی جدید تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے فون گرو کا پاکستان کی معیشت اور خوراک کے تحفظ کیلئے اہم کردار ہے، فون گرو لائیوسٹاک فارمز خانیوال میں جدید آئی وی ایف ٹریننگ میں برازیلین ماہرین نے شرکت کی۔
اووم پک اپ، آئی وی ایف اور ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجیز پر عالمی ماہرین کی تین ہفتے کی خصوصی تربیتی ورکشاپ سے جدید تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے لائیو سٹاک کے شعبے میں ترقی متوقع ہے۔
فون گرو فارمز کا ملک بھر میں دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کا عزم، جدید اووم پِک اپ اور آئی وی ایف تکنیکوں کے ذریعے زیادہ بچھڑوں کی افزائش ممکن ہوگئی جو فوڈ سکیورٹی اور پائیدار زرعی حل کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے۔
پاکستانی ایمبریولوجسٹ اور ویٹرنری پروفیشنلز کیلئے جدید تربیتی مواقع پیدا ہوگئے ہیں۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے فون گرو زرعی جدت میں پیش پیش ہے، غذائی تحفظ اور پائیدار زرعی حل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں