لاہور کالج وومن یونیورسٹی کی طالبہ کا اعزاز، 2گولڈ میڈل اور پچاس ہزار کیش انعام جیت لیا

لاہور کالج وومن یونیورسٹی کی طالبہ کنزہ سرفراز نے کھیلتا پنجاب مقابلوں دو گولڈ میڈل اور پجاس ہزار کیش انعام جیت لیا۔ قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے لانگ جمپ اور چار سو میٹر مقابلوں میں کنزہ سرفراز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افیرز پنجاب خضر افصال چوہدری نے کنزہ سرفراز کو گولڈ میڈل اور پچاس ہزار انعام کا چیک دیا۔

لاہور کالج وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر عظمیٰ قریشی نے گولڈ میڈل اورنقد انعام جیتنے اور کالج کا نام روشن کرنے پرطالبہ کنزہ سرفراز،ڈائریکٹر سپورٹس سمیرا ستار،کوچ محمد انیس احمد اور اس کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔کنزہ سرفراز نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے کھیلتا پنجاب ایونٹ منعقد کرکے کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا جو موقع فراہم کیا ہے وہ قابل قدر اور لائق تحسین ہے۔

اس ایونٹ کے ذریعے کھلاڑی نا صرف صوبہ پنجا ب کا نام روشن کریں گے ۔بلکہ نیشنل اور انٹر نیشنل مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ کنزہ سرفراز کا کہنا تھا کہ میری کامیابی اللہ پاک کی رحمت کے بعد میرے والدین اور اساتذہ کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔اس کامیابی میں ہمارے کالج کی وائس چانسلرعظمیٰ قریشی اور ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سمیرا ستارکی خصوصی دلچسپی اور کاوشوںکا بہت بڑا حصہ ہے۔ہمارے کوچ محمد انیس احمد کی ماہرانہ تربیت نے میرے ٹیلنٹ کو نکھارنے میںبہت اہم رول ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں