لاہور: گھر میں 3 سالہ بچے سے گولی چل گئی، 36 سالہ خاتون جاں بحق

لاہور میں گھر کے اندر 3 سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں 36 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔لاہور پولیس نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں 36 سالہ خاتون گھر کے اندر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ شوہر احمد برہان نے پولیس کو بیان دیا کہ تین سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے تفتیش شروع کردی۔
ایس ایچ او جوہر ٹاؤن بلال عربی نے کہا کہ مقتولہ کے شوہر سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے، حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں