تنزانیہ کےعلاقے کاگیرا میں ماربرگ وائرس کے پہلے کیس کی نشاندہی ہوئی ہے ۔تنزانیہ کی صدر سامیہ صولحو حسن نے ملک میں ماربرگ وائرس کی تشخیص کا اعلان کرتے ہوئےوباء پر قابو پانے کے لئے فوری مداخلت کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے لیے ابتداء میں تقریباً 25 مریضوں میں وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم ان کے طبّی نتائج منفی نکلے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے بھی کہا ہے کہ ہم، وباء پر قابو پانے میں، تنزانیہ حکومت کی مدد کریں گے۔
واضح رہے کہ ماربرگ وائرس پھلوں پر پَلنے والی چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ مرض کی علامات میں شدید بخار، سر درد اور اسہال شامل ہیں۔ علاج نہ ہونے کی صورت میں مریضوں کا 88 فیصد جان لیوا نتائج کا سامنا کر سکتا ہے۔یہ وباء 2023 سے اب تک ‘کاگیرا’ میں ریکارڈ کی گئی دوسری وباء ہے۔