معروف ایشیائی اداکارہ باربی شُو نمونیا کے باعث چل بسیں

معروف ایشیائی اداکارہ باربی شُو نمونیا کے باعث انتقال کرگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ باربی شو جاپان میں چھٹیاں گزارنے کے دوران فلو کا شکار ہوئیں جس کے بعد وہ نمونیا میں مبتلا ہوگئیں،ان کی بہن کے مطابق وہ حالیہ برسوں میں صحت کے مسائل سے دوچار رہی تھیں۔

شوبز میں بگ ایس کے نام سے مقبول باربی شُو 1990 کی دہائی کے وسط میں ایس او ایس نامی بینڈ کے باعث مقبول ہوئیں جس میں ان کی بہن بھی ان کے ساتھ شامل تھیں،تاہم باربی شو 2001 میں معروف ٹی وی سیریز “میٹیور گارڈن” میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔

باربی شُو نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد 2022 میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی،ان کے انتقال پر چینی شوبز شخصیات کی جانب دکھ اور افسوس کا اظہار کیاجارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں