ملک میں ٹیلی ویژن نہیں صرف ریڈیو چلے گا، افغان طالبان کا اعلان

کا بل :طالبان نے ٹیلی وڑن نہیں صرف ریڈیو چلے گا کا نیا فیصلہ جاری کیا ہے۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق آزادیوں کو محدود کرنے اور افغانستان میں سخت قوانین نافذ کرنے کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے طالبان نے ٹیلی وڑن چینلوں سے کہا کہ وہ اپنی نشریات کو صرف آڈیو تک محدود کردیں۔
ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ افغانستان میں نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کے ڈائریکٹر جنرل قاری یوسف احمدی نے گزشتہ ہفتے ٹیلی ویڑن اور ریڈیو کی شاخوں کے سربراہوں سے ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ طالبان رہنما ملا ھیبت اللہ اخوند زادہ نے ان پر دباو? ڈالا ہے کہ وہ ٹیلی ویڑن چینلوں کی نشریات بند کردیں کیونکہ وہ جانداروں کی تصویر کشی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں