اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 6 دسمبر تک 16 ارب 60 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر سوا کروڑ ڈالر اضافے سے 12 ارب 5 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 55 کروڑ ڈالر رہے۔