نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے ہی دن بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم کو 156 رنز پر آؤٹ کیا اور دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 198 رنز بنا کر مجموعی طور پر 301 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
مہمان ٹیم کی شاندار پرفارمنس کی بدولت بھارتی ٹیم پر 12 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست کے بادل منڈالنے لگے۔
پونے ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ 259 رنز کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 156رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے، لیفٹ آرم اسپنر مچل سینٹنر نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 103رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی اور کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹ پر 198رنز بنالیے، اس کی مجموعی طور پر 301 رنز ہو گئی۔
اگر نیوزی لینڈ میچ جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے تو یہ اس کی بھارت میں سیریز میں پہلی فتح اور بھارت کی ہوم گراؤنڈ پر 12 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں شکست ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں