نیوزی لینڈ، مقامی قبائل میں مقدس سمجھے جانے والے پہاڑ کو انسانوں کا درجہ دیدیا گیا

نیوزی لینڈ کی حکومت نے مقامی قبائل میں مقدس سمجھے جانے والے پہاڑ کو انسانوں کا درجہ دے دیا۔

ٹاراناکی پہاڑ کو ماوری قبائل اپنے اباؤ اجداد میں شمار کرتے ہیں اور ایک عرصے سے اسے انسانی حقوق دلوانے کے لیے تحریک چلا رہے تھے۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک بل پاس کیا جس کے تحت تاراناکی پہاڑ میں توڑ پھوڑ اور اسے نقصان پہنچانے پر کسی انسان کو نقصان پہنچانے کے برابر سزا دی جائے گی۔

اس سے پہلے دو ہزار چودہ میں نیوزی لینڈ کی حکومت نے ایک قدیم جنگل کو بھی انسان کے برابر حقوق دینے کا قانون پاس کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں