ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ: سری لنکن باؤلر کے ایک ہی اوور میں ہاتھ بدلنے سے بیٹر پریشان

کرکٹ میں بیٹرز کی سوئچ ہٹ کے بعد باؤلر نے بھی سوئچ ہینڈ کر کے دکھا دیا۔ یہ واقعہ ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف سری لنکا کے میچ میں پیش آیا ہے۔

میچ کے دوران سری لنکن باؤلر شاشنی گمہانی نے ایک ہی اوور میں دونوں ہاتھوں سے گیندیں کروا کر بیٹرز کو پریشان کر دیا۔ ویمن کرکٹر کی اس دلچسپ مہارت پر تبصروں اور تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں