پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان چمپیئنز ٹرافی کیلئے تیارہے،چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی انتھک محنت کے بعد حاصل ہوئی، پاکستان 29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کررہاہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہی قلعہ کے دیوان عام میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہائی آفیشلز کے علاوہ سیاسی اور سابق کرکٹرز نے شرکت کی۔ پاکستان کےلیے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے سابق کپتان سرفراز احمد کے علاوہ دیگر سابق کرکٹرز بھی تقریب کا حصہ بنے۔
لاہور کے شاہی قلعہ میں چیمپئنز ٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیار ہے،چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی انتھک محنت کے بعد حاصل ہوئی،ہم نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ریکارڈ مدت میں سٹیڈیم تیار کیے،پاکستان 29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کررہاہے،ہم نے ایونٹ کے لیے بڑی محنت کی،سٹیڈیمز ریکارڈ وقت میں اپ ڈیٹ کئے،سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن میں شامل ورکرز نے بڑی محنت کی،ان کاکہنا تھا کہ لاہور کےدیوان عام میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب یادگار ہے،یہ ایک ایونٹ نہیں بلکہ کرکٹرز کیلئےخود کو منوانے کا ایک سنہری موقع ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیموں کی آمد جاری ہے،آئی سی سی ٹیم نے بھی بہت محنت کی،انہیں سراہتا ہوں،محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ چمپینز ٹرافی 2017 کی ونر ٹیم پاکستان کو خاص طور پر خوش آمدیدکہتا ہوں،انہوں نے بتایا کہ 4 ٹیمیں پاکستان آچکی ہیں،آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائیں گی۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلڈائس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے،میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے،ان کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کو جدید صورت میں دیکھ کر خوشی ہوئی،قذافی سٹیڈیم کی 117 روز میں تکمیل ایک بڑا کارنامہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دو ہفتےشائقین کو پاکستان میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔