پنجاب میں اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا عمل آن لائن کر دیا گیا

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے میں شہریوں کی سہولت کیلئے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا عمل آن لائن کر دیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، کیٹیگری میں تبدیلی اور گولیوں میں اضافے کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں، اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی درخواست بھی آن لائن جمع کروائی جا سکے گی۔اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی میعاد میں اضافے کی درخواست بھی آن لائن دی جا سکتی ہے، متعلقہ کاغذات سے لے کر قانونی فیس تک معاملات آن لائن جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت تیار کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں