پولیو وائرس کے 73ویں کیس کی تصدیق

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے پولیو وائرس کے 73ویں کیس کی تصدیق کردی، متاثرہ بچی ضلع ٹھٹھہ کی رہائشی ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں 2025 کے پہلا پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ 15 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق آج ہوئی ہے۔

اس سے قبل بلوچستان سے 27، خیبر پختونخواہ 22، سندھ 22، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں