پی آئی سی کے ڈاکٹرز اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب ہونے پر ہسپتال کی آؤٹ ڈور وارڈ بحال کر دی گئی۔
طبی عملے نے ہسپتال میں احتجاج ختم کرکے آؤٹ ڈور وارڈ بحال کر دی، انجیو اور ایکو کارڈیوگرافی سمیت مختلف سروسز بھی بحال کی جا رہی ہیں۔
جھگڑے کے بعد تبادلے کئے دو ڈاکٹرز کو بحال کیا جائے گا، محکمہ صحت آج ڈاکٹرز کی بحالی کے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے ساتھ معاملہ حل ہو گیا ہے، ہسپتال کا اندرونی معاملہ تھا جس پر جھگڑا ہوا، اب ہسپتال معمول کے مطابق چل رہا ہے اور مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔