چاٹ مسالہ

اجزا:
ثابت دھنیا – 250 گرام
زیرہ – 100 گرام
ثابت کالی مرچ – 2-3 چمچ
سونف – 2 کھانے کے چمچ
اجوائن – 2 کھانے کے چمچ
پودینے کے پتے – 1/2 کپ
کالا نمک – 50 گرام
ثابت سوکھی لال مرچ – 8-10
سونٹھ پاؤڈر – 3-4 کھانے کے چمچ
امچور پاوڈر – 50 گرام
سائٹرک ایسڈ – 2 کھانے کے چمچ
پسی ہوئی چینی – 3-4 کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک پین کو درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ اس کے بعد پین میں دھنیا، زیرہ، کالی مرچ، اجوائن اور ثابت لال مرچیں ڈال کر فرائی کریں۔مسالہ بھونتے وقت آنچ کو دھیما کر دیں۔ مسالے کو اس وقت تک بھوننا ہوگا جب تک کہ وہ خوشبو نہ آنے لگیں۔
اس کے بعد ایک پیالے میں تمام مسالےکو نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس کے بعد پودینے کے پتے لے کر پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں یہاں تک کہ وہ کرکرے ہو جائیں۔ پھر تمام بھنے ہوئے مسالے اور پودینے کے پتے گرائنڈرمیں ڈال کر باریک ہونے تک پیس لیں۔ ایک یا دو بار پیسنے کے بعد اس میں کالا نمک اور سائٹرک ایسڈ ڈال کر مزید دو تین بار پیس لیں۔
اس کے بعد تیار مسالہ کو ایک پلیٹ میں نکال لیں اور پھر مسالے میں سونٹھ پاؤڈر، امچور پاؤڈر اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ مزیدار چاٹ مسالہ تیار ہے۔ اسے شیشے کے ایئر ٹائٹ کنٹینر میں محفوظ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں