ڈاؤ یونیورسٹی نے 5 سالہ منصوبوں کا اعلان کردیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے 2024ء سے 2030ء تک کے منصوبوں کا اعلان کردیا، جس میں ڈیجیٹل ٹولز، آن لائن تعلیمی پلیٹ فارمز اور ٹیلی میڈیسن کو شامل کیا گیا ہے۔

کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے منصوبوں کے اعلان کی تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کردہ منصوبے کے ساتھ ایک اور قدم آگے بڑھا رہے ہیں، جس میں ناصرف حاصل شدہ تجربات شامل ہیں بلکہ نئے چیلنجز کا سامنا کرنے اور ٹیکنالوجی کے جدید طریقوں کو اپنانے پر بھی توجہ دی گئی ہے،

انہوں نے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے 5 سالہ پلان میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور طبی تحقیق کو نصاب میں شامل اور امتحانات لینے کے طریقۂ کار میں تبدیلی لارہے ہیں، خصوصی طور پر ریسرچ میں بھی بہتری لارہے ہیں۔

پروفیسر محدم سعید قریشی کا کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اسٹریٹیجک پلان پیش کرنے والی سرکاری شعبے کی پہلی ہیلتھ یونیورسٹی ہے، اسٹریٹجک پلان 2018ء میں متعارف کرایا جس کا پہلا مرحلہ 2023ء میں مکمل ہوا اور اب دوسرے مرحلے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، مشین لرننگ اور ورچوئل ریالٹی کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ جدید تعلیم کیساتھ مریضوں کو بھی فائدہ ہو۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں