ڈھابا کڑاہی گوشت بنانے کی ترکیب

اجزاء

1 مرغی یا بکرے کا گوشت ایک کلو

2 تیل ایک پیالی

3 پیاز ایک عدد

4 ٹماٹر دو عدد

5 لہسن ادرک پسا ہوا

6 دو کھانے کا چم
چ
7 نمک ایک چائے کا چمچ

8 لال پسی مرچ ایک چائے کا چمچ

9 بھنا کٹا ثابت دھنیا اور بھنا کٹا زیرہ

10 ڈیڑھ کھانے کا چمچ

11 ادرک لمبی باریک کٹی ہوئی دو چمچ

12 کٹی کالی مرچ ایک چائے کاچمچ

13 ہرا دھنیا سجاوٹ کیلئے

14 ایک لیموں کا رس

تیار کرنے کی ترکیب

1سب سے پہلے آئل گرم کرکے پیاز کو لال کریں

2پھر اس میں مرغی ڈال کر بھونیں

3ہلکی سنہری ہوجائے پھر ادرک لہسن پسا شامل کریں

4ہلکا بھون کر باریک کٹے ٹماٹر ڈال کر اتنا بھونیں کے ٹماٹر گل جائے اور چھلکا نظر نہ آئے

5پھر نمک لال مرچ ڈال کر بھنا کٹا دھنیا اور زیرہ ادرک کٹی ہوئی اور موٹی کٹی کالی مرچ ڈال کر آخر میں لیموں کا رس ڈال کر دم پر دس منٹ ڈھک کر چھوڑ دیں

6نکالنے کے پہلے ہرا دھنیا ڈال دیں7ڈھابا کڑاہی تیار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں