کالج میں ریگنگ کے دوران گھنٹوں تک کھڑا رہنے والا طالب علم انتقال کرگیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں طلبہ کا کالج کے نئے طالب علم سے مذاق اس کی جان لے گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست گجرات کے ایک میڈیکل کالج میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر سینیئرز کی جانب سے ایک طالب علم کو ریگنگ کے طور پر 3 گھنٹے تک کھڑا رکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سینئرز طلبہ نے 18 سالہ فرسٹ ائیر کے طالب علم انیل کو گھنٹوں تک کھڑا رکھا جس سے اس کی طبیعت خراب ہوگئی اور اسے اسپتال لے جانا پڑ گیا جہاں انیل نے بتایا کہ اسے 3 گھنٹے تک کھڑا رکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان طالب علم اسپتال لے جانے کے کچھ دیر بعد انتقال کرگیا جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے تاکہ طالب علم کے موت کی وجوہات معلوم ہوسکیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں