کراچی میں نئے اور پرانے بنگلے اور فلیٹس کی ویلیوایشن میں فرق دوبارہ لاگو ہوگیا

کراچی میں نئے اور پرانے بنگلے اور فلیٹس کی ویلیوایشن میں فرق دوبارہ لاگو ہوگیا۔ایف بی آر نےکراچی سے متعلق 29 اکتوبر 2024 کے نوٹیفکیشن میں ترامیم کے بعد پراپرٹی سیکٹر کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 5 سے 10 سال پرانے گھر کی ویلیو 5 فیصدکم تصور ہوگی،کراچی میں 10 سے 15 سال پرانےگھرکی ویلیو 7.5 فیصد کم تصور ہوگی، کراچی میں 15 سے 20 سال پرانے گھر کی ویلیو 10 فیصد کم تصور ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 25 سال پرانےگھر کی ویلیو پلاٹ کے برابر ہوگی۔
اس کے علاوہ کراچی میں 5 سے 10 سال پرانے فلیٹ کی ویلیو 10 فیصدکم تصور ہوگی، کراچی میں 10 سے 15 سال پرانے فلیٹ کی ویلیو 20 فیصدکم تصور ہوگی، کراچی میں 20 سے 30 سال پرانے فلیٹ کی ویلیو 30 فیصدکم تصور ہوگی، کراچی میں 30 سال سے زائد پرانے فلیٹ کی ویلیو 50 فیصد کم تصور ہوگی۔سینئر پراپرٹی وکیل عمران میگرانی کا کہنا ہےکہ ویلیو ایشن کم ہونے سے خریدار اور فروخت کنندہ کو ٹیکس کم دینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں