کیا آپ جانتے ہیں…شمال کا سونا کیا ہے؟

محمد شاہ ویز:

عنبرخاکستری رنگ کا ایک خوشبو دار مادہ ہےجو ویل کے پیٹ سے نکل کر سطح آب پر جمع ہو جاتا ہے .بعض شکاری ویل کا شکار کرکے اس کے پیٹ سے بھی اسے نکال لیتے ہیں، اس سےعمدہ خوشبو تیارکی جاتی ہے ۔ دوائوں اور قیمتی خوشبویات میں استعمال ہونے والا یہ مادہ بہت قیمتی تصور کیا جاتا ہے،یہی وجہ ہے کہ پرانے زمانے میں عنبر کو شمال کا سونا کہا جاتا تھا۔‏ قدیم روم میں اسے تجارتی مال سمجھا جاتا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں