کے پی ایل، فیڈرل بی ایریانے ملیر ڈولفنز کو 26 رنز سے شکست دیدی

کراچی پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں فیڈرل بی ایریا نے ملیر ڈولفنز کو 26 رنز سے شکست دیتے ہوئے پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریمیئر لیگ کا پہلا میچ آج ناظم آباد کے نئے سٹیڈیم میں فیڈرل بی ایریا ٹائیگرز اور ملیر ڈولفنز کے درمیان کھیلا گیا ۔

ایف بی ایریا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملیر ڈولفنرز کو 20 اوورز میں 161 رنز کا ہدف دیا جس کےتعاقب میں ملیر ڈولفنز 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔

ملیر ڈولفنز کی جانب سے فواد 28 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ حذیفہ 22 رنز، یاسر 10 ، شعیب 24 ، وقاص 13 ، نبیل 9 ، سہیل 9 ،رنز بنانے میں کامیا ب ہوئے۔ ریحان نے 3 سکور بنائے ۔

فیڈرل بی ایریا کے باولر وسیم نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ اسداللہ او رنادر نے 2 ، 2 جبکہ سبحان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں