ہارس اینڈ کیٹل شو کی مناسبت سے فورٹرس اسٹیڈیم لاہور میں بزکشی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال اور گلگت بلدستان کی ٹیموں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔
ہارس اینڈ کیٹل شو کی مناسبت سے بزکشی کے مقابلوں کا انعقاد پی ایچ اے کے زیر اہتمام فورٹرس اسٹیڈم میں کیا گیا ۔
گھڑ سواروں نے بزکشی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور قابلے کو مرد و خواتین اور بچوں نے خواب سراہا ۔
بزکشی وسط ایشیاء کا روایتی کھیل ہے جس میں گھڑسواروں کی دو ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور ان کا مقصد ایک بکرے کو میدان کے درمیان بنے دائرے تک پہنچانا ہوتا ہے۔