یونیسیف وفد کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دورہ، سکول نیوٹریشن پروگرام پر بریفنگ

یونیسیف کے وفد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دورہ کیا، وفد کو سکول نیوٹریشن پروگرام بارے بریفنگ دی گئی۔

پنجاب کا ہر بچہ اب صحت مند ہو گا۔

یونیسیف وفد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دورہ کیا اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے ملاقات کی، یونیسیف نے سکول نیوٹریشن پروگرام سمیت تمام پروگرامز میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا 25 فیصد بچے زنک کی کمی، 30 فیصد بچے آئرن کی کمی کا شکار ہیں، بڑے پیمانے پر غذائی کمی کی وجہ سے بچے مختلف امراض کا شکار ہیں، نیوٹریشن امور پر آج کے طالب علم کو تعلیم دینا انتہائی لازم ہے، یونیسیف اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان ایم او یو سائن کیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں