اورکزئی: حملے کے بعد رکی انسدادِ پولیو مہم کا آج سے دوبارہ آغاز

خیبر پختون خوا کے ضلع اورکزئی میں پولیو مہم آج سے دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین چترالی نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گھر گھر تک پولیو سے بچاؤ کے قطرے پہنچائیں گے۔
ڈی پی او نذیرخان نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع میں پولیس ہائی الرٹ ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کی ٹیموں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کل انسدادِ پولیو مہم کی ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد پولیو مہم معطل کر دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں