اسلام آباد: حکومت نے عید الفطر کے پیش نظر اور برادر اسلامی ممالک کی اپیل پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کر لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ عید الفطر کے پیش نظر آپریشن غضب للحق کے دوران عارضی وقفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ وقفہ 18، 19 مارچ کی درمیانی شب سے لے کر 23، 24 مارچ کی درمیانی شب تک موثر ہوگا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان یہ اقدام نیک نیتی اور اسلامی اقدار کے مطابق پیش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرحد پار حملے، ڈرون حملے یا پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعے کی صورت میں “آپریشن غضب للحق” فوری طور پر مزید شدت کے ساتھ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔










