ایران کیخلاف

ایران کیخلاف جنگ کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ پر دباؤ بڑھنے لگا

واشنگٹن: ایران کیخلاف جنگ کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ پر دباؤ بڑھنے لگا ہے۔
کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی نے ٹرمپ کو خط لکھ کر سوالات اٹھائے ہیں کہ بتایا جائے کہ ایران جنگ کے فیصلے کون کر رہا ہے؟ یہ بھی بتایا جائے کہ فوجی طاقت کے استعمال سے پہلے منصوبہ بندی کس نے کی تھی؟

ایک سوال یہ بھی کیا گیا کہ رئیل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے جیرڈ کُشنر اور اسٹیو وٹکوف کو ایران سے سفارتکاری کا کام کیسے دے دیا گیا؟

خط میں خارجہ امور کمیٹی نے ٹرمپ سے کہا کہ وہ وزیرخارجہ مارکو روبیو، وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر کی خارجہ امور کمیٹی میں حاضری یقینی بنائیں تاکہ ان سے ایران جنگ پر جرح کی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں