وزیراعظم سے

وزیراعظم سے کویت کے ولی عہد کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد نے فون پر رابطہ کیا۔

وزیراعظم نے کویت کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا، قیمتی جانوں کے ضیاع پردِلی افسوس اور تعریت اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

کویت کے ولی عہد نے وزیراعظم کی قیادت سراہا، ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کی۔

وزیراعظم نے خطے میں امن واستحکام کے لیے کوشش جاری رکھنے کا عزم جب کہ پاکستان اور کویت کے تعلقات مزید مضبوط پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں