ترک صدر اسرائیلی

ترک صدر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر برس پڑے

ترکیہ ،رجب طیب اردوان نے کہا کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں، اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی اب کہہ رہے کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی مصیبت کی علامت ہے، ہماری توجہ صورتحال مزید بگڑنے سے پہلے تناؤ کو کم کرنے کی کوششوں پر مرکوز ہے۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ جنگ کو روکنا چاہیے اس سے قبل کہ یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں